Daily Roshni News

درسِ قرآن اور درسِ حدیث۔۔۔ استغفار کے فوائد۔۔۔ انتخاب۔۔۔شیخ سعید احمد

درس ِقرآن اور درسِ حدیث

استغفار کے فوائد

انتخاب۔۔۔شیخ سعید احمد

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ درس قرآن اور درس حدیث۔۔۔ استغفار کے فوائد۔۔۔ انتخاب۔۔۔شیخ سعید احمد)

بسم اللہ الرحمن الرحیم
درس قرآن پاک
استغفار کے فوائد
وَ یٰقَوۡمِ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّکُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَیۡہِ یُرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَیۡکُمۡ مِّدۡرَارًا وَّ یَزِدۡکُمۡ قُوَّۃً اِلٰی قُوَّتِکُمۡ وَ لَا تَتَوَلَّوۡا مُجۡرِمِیۡنَ ﴿۵۲﴾

اور اے میری قوم کے لوگو ، اپنے رب سے معافی چاہو ، پھر اس کی طرف پلٹو ، وہ تم پر آسمان کے دہانے کھول دے گا اور تمہاری موجودہ قوت پر مزید قوت کا اضافہ کرے گا ۔ مجرموں کی طرح منہ نہ پھیرو ۔
سورہ ھود 52

درس حدیث
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بزدلی، بخیلی، ارذل عمر ( انتہائی بڑھاپا ) ، قبر کے عذاب اور دل کے فتنہ سے پناہ مانگتے تھے۔ وکیع نے کہا: دل کا فتنہ یہ ہے کہ آدمی برے اعتقاد پر مر جائے، اور اللہ تعالیٰ سے اس کے بارے میں توبہ و استغفار نہ کرے
سنن ابن ماجہ 3344

Loading