Daily Roshni News

انسانی جسم سے خارج ہونے والی بدبو کا علاج

انسانی جسم سے خارج ہونے والی بدبو کا علاج

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)مسلمان کی یہ شان ہی نہیں کہ اُس کے جسم سے کسی بھی طرح کی ایسی بدبو ہو جو اُسے لوگوں سے دور کرے اور معاشرے میں قابلِ نفرت بنائے.

منہ کی بدبو کا علاج

منہ کی مکمل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ بدبو پیدا ہوتی ہے، روزانہ ہر نماز کے ساتھ اچھی طرح مسواک کریں.

یا دن میں دو بار صبح اور سوتے وقت برش کریں، اور ہر کھانے کے بعد بُرش کرنا عادت بنا لیں، زبان پر بھی برش کریں یا مسواک سے زبان کے مسام روزانہ کی بنیاد پر صاف کریں، ورنہ بیماریوں کا گھر بن جائیں گے ..

نوٹ:- مصنوعی میٹھا مکمل طور پر ترک کر دیں.

سانس کی بدبو کا علاج

یہ بدبو معدے کی خرابی کے باعث پیدا ہوتی ہے، جو بولنے سے دور تک محسوس کی جا سکتی ہے.

اس کے لیے دار چینی اور پودینے کا قہوہ استعمال کریں، اس میں میٹھے کی بجائے صرف ایک چمچ لیموں کا خوش زائقہ رس شامل کر لیں. صبح و شام یہ قہوہ استعمال کریں.

 معدے کا ایک ٹیسٹ ضرور کرا لیں،

                       H pylori

اور پھر اس کے بعد معالج سے اپنا باقاعدہ علاج کرا لیں…

جسم سے زہریلی بدبو دار گیس کا اخراج

کچھ لوگوں میں یہ بیماری سوتے میں ہوتی ہے اور کچھ میں جیتے جاگتے ہوئے بھی. یہ ناصرف شرمندگی اور نفرت کا باعث ہے، بلکہ   مسلسل بدبو کا اخراج اس قدر خطرناک ہے کہ دوسرے افراد کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے، جیسے بند اے سی روم میں ایسے شخص کے ساتھ سونا انتہائی خطرناک بیماریوں کو دعوت دیتا ہے، اس کے لیے کچھ کھانے پینے کی احتیاطیں ہیں، جیسے دودھ اور آٹے کی روٹی کا استعمال بہت کم  کر دیں، جلد ہضم ہونے والیے ہلکی اور کم مصالحے والی غذائیں لیں، گوبھی، آلو، چاول اور بڑا گوشت چھوڑ دیں، بسیار خوری سے پرہیز کریں رات کا کھانا مغرب تک کھا لیں، توانائی برقرار رکھنے کے لیے فریش جوسز اور فروٹس کا زیادہ استعمال کریں، واک، ورزش اور جسمانی مشقت کے کام اپنے روزمرہ زندگی میں شامل کریں.

پسینے کی بدبو کا علاج

پسینے کی بدبو کا علاج نہ کیا جائے، تو بدبو آہستہ آہستہ وجود کا حصہ اور باقاعدہ پہچان و ناگوار شناخت بن جاتی ہے، بَر وقت علاج نہ کرانے کی غفلت سے یہ بدبو وجود کا حصہ بن جاتی ہے اور پھر نہانے سے بدبو بلکہ زیادہ ناگوار حد تک نمایاں ہو جاتی ہے، دُھلے کپڑوں سے بھی بدبو با آسانی نہیں جاتی، ایسی صورت میں انسان اردگرد موجود افراد کے لیے مستقل زہنی ازیت اور ناگواری کا سامان ہو جاتے ہیں.

1- اس کے لیے روزانہ دو بار صاف ستھرا نہانا معمول بنائیں.

2- ہر بار نہانے سے پہلے صبح کے وقت میں پھٹکڑی لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ بعد نہا لیں اور شام میں بدبو کے مقامات پر بیکنگ پاؤڈر(سوڈا) لگا کر پندرہ سے بیس منٹ بعد نہا لیں.

3- نہانے کے بعد کوئی سا بھی اچھا anti perspirant. سپرے استعمال کریں.

4- پسینے کی بدبو ہو تو احتیاط کے طور پر لباس بار بار بدلیں، پیسنہ آنے کے بعد گھر کے افراد کے پاس کپڑے بدلے بغیر ہرگز نہ بیٹھیں. نہانے کے بعد اچھے پرفیومز بھی استعمال میں رکھیں.

جسم کے غیر ضروری بالوں کو بالکل بھی نہ بڑھنے دیں.

(نئے جوان ہوتے بچوں کی صفائی کا والدین خاص خیال رکھیں)

5- اگر یہ سب کرنے کے بعد بدبو نہ جائے اپنے معالج سے رابطہ کریں،   botox injections بھی لگوائے جا سکتے ہیں.

6- تلی ہوئی اشیاء، مصنوعی میٹھا اور فاسٹ فوڈ سے مکمل طور پر ترک کریں.

یہ پوسٹ سب کو سینڈ کریں، تاکہ بہت سارے لوگوں کو شرمندگی اور نفرت کی وجہ سے پیدا ہونے والی دوری سے بچایا جا سکے .

نوٹ :- مسلسل بدبو کے ساتھ جینے کا عمل انتہائی مہلک بھی ہے اور خوشبو سے الرجی کا باعث بھی. مسلمان کی پہچان صفائی اور خوشبو ہے، مزید یہ کہ اگر غلاظت، بدبو اور گندگی جب جسم و روح میں رچ بس جائے تو ایسے افراد خوشبو سے نفرت یا الرجک ہونے لگتے ہیں، جیسے خوشبو سے چھینکوں کا آنا اور طبیعت میں ناگواری اور چڑچڑاہٹ کا احساس پیدا ہونا.

اس میسج کو بطور صدقۂ جاریہ سب تک عام کریں.

شکریہ.

Loading