ہالینڈ ، جشن عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں سالانہ جلوس
غوثیہ مسجد روٹرڈیم کے زیر اہتمام ، 31 اگست2025کو
نکالا جائے گا ۔ عاشقان رسولﷺ کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔جاوید عظیمی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد مسلمان اور بلخصوص پاکستانی مساجد اور اسلامی مراکز میں رب کائنات کے محبوب مکرم ، خاتم الانبیاء ، سید المرسلین، احمد مجتبےٰ، محمد مصطفے ﷺ ولادت با سعادت کے مبارک مہینے ربیع الاول کی پہلی تاریخ سے بارہ تک بارہ روزه محافل میلاد النبیﷺ کا انعقاد کرتے ہیں۔ جامع مسجد روٹرڈیم کے زیر انتظام و انصرام ہر سال باقاعدگی سے جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جلوس نکالا جاتا ہے۔
امسال مذکورہ جلوس بروز اتوار 31 اگست 2025 کو بعد نماز ظہر جلوس نکالا جائے گا جلوس کے اختتام پر محفل میلادﷺ کی پر وقار تقریب منعقد کی جائے گی ۔ عاشقان رسولﷺ کو ان میں شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے۔محبان رسول شریک ہو کر نبی رحمتﷺ سے والہانہ محبت و عقیدت کا ثبوت فراہم کریں۔ محفل میلاد ﷺکے خصوصی پروگرام میں مقامی نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت میں بذریعہ نعتیہ کلام حاضری پیش کریں گےجبکہ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معروف نعت خواں محمد ابو بکر نعیمی خصوصی نعت خوانی کریں گے۔ خواتین کے لئے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیاہے۔ جامع مسجد غوثیہ روٹرڈیم کے امام و خطیب سید افتخار حسین شاہ کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے پروگرام کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگرسے کی جائے گی۔