شارجہ: سہ ملکی سیریز میں شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق شائقین اپنی ٹیم کی حمایت کریں تاہم مخالف ٹیم کے خلاف نعرے یا اشارے نہ کریں۔
اس کے علاوہ حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین اپنی نشستوں پر رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں جانے سےگریز کریں جب کہ کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بے نظمی سے بچیں، دوسروں کا احترام کریں۔
حکام نے کرکٹ فینز کو مشورہ دیا کہ اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔
یاد رہے کہ 3 ملکی سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی۔
شارجہ میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو میچ جیتنےکے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں اماراتی ٹیم 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔