Daily Roshni News

سوال : کیا رُوحانیت کو بطور سبجکٹ سکولوں یا کالجز میں پڑھانا چاہئے ؟۔۔۔تحریر۔۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ۔

سوال : کیا رُوحانیت کو بطور Subject سکولوں یا کالجز میں پڑھانا چاہئے ؟

کتاب  : خطبات لاہور

تحریر۔۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ تحریر۔۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی ؒ )جواب: “سن فورڈ”یونیورسٹی میں انہوں نے ہم سے سلیبس مانگا تھا جو ہم نے انہیں دیا وہ منظور بھی ہو چکاہے اور انشا ء اللہ دسمبر میں کلاسز شروع ہوجائیں گی۔ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے کہ یہاں کلاسز ہونی چاہئیں…؟ تو بھئی ہونی تو چاہئیں…. لیکن نہیں ہو رہیں….. حالانکہ یہاں بھی ضروت ہے۔ بے سکونی یہاں بھی ہے یورپ میں بھی ہے…. لیکن فرق ہے نالج کا…. نالج وہاں زیادہ ہوگا جہاں تعلیم ہوگی…. جہاں تعلیم ہوگی وہاں ہر چیز میں ترقی ہوگی…. جبکہ پاکستان میں ابھی بہت سے مسائل ہیں جو کہ تعلیم کی کمی کی وجہ سے ہیں۔ یہاں تو ابھی روٹی کپڑا مکان کے مسائل سے نہیں نکل سکے۔ یہاں تولوگوں کے گھریلو مسائل ہی ختم نہیں ہوتے کہ وہ کسی اور طرف توجّہ دیں۔ پاکستان میں میرے پاس جو لوگ مسائل لے کر آتے ہیں وہ یہ ہوتے ہیں کہ:

شادی بیاہ نہیں ہورہے….

بچے نا فرمان ہیں….

نوکریاں نہیں مل رہیں….

میاں بیوی کے جھگڑے…. وغیرہ

جہاں پر لوگ ان مسائل سے آزادنہیں تو وہ رُوحانیت پر کیا توجّہ دیں گے نہ ہی سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن اب نوجوان طبقہ ہے…. وہ تعلیم یافتہ ہے اور رُوحانیت کو سمجھتا ہے اور اس کی طرف توجّہ دے رہا ہے-

Loading