عورتوں کے دورانِ حمل مسائل اور ان کا علاج 🌸
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )حمل عورت کی زندگی کا ایک نہایت نازک اور اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اس دوران جسم میں کئی تبدیلیاں آتی ہیں جن کے باعث مختلف مسائل جنم لیتے ہیں۔ اگر ان مسائل کو نظر انداز کر دیا جائے تو یہ ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا تھوڑی سی احتیاط اور توجہ سے ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
دورانِ حمل عام مسائل اور ان کا علاج
1۔ کمر درد
🔹 وجہ: رحم کا اضافی وزن اور جسمانی تبدیلیاں۔
🔹 علاج: مناسب آرام، ہلکی ورزش، واک اور ہلکا مساج۔
2۔ متلی اور قے
🔹 وجہ: خالی پیٹ رہنا یا جسمانی کمزوری۔
🔹 علاج: وقفے وقفے سے ہلکی غذا کھائیں، خالی پیٹ نہ رہیں۔
3۔ پیٹ درد
🔹 وجہ: رحم کے سہارے دینے والی نسجی پٹیوں میں کھچاؤ۔
🔹 علاج: پوزیشن بدلنے سے دباؤ کم ہوتا ہے اور آرام ملتا ہے۔
4۔ پٹھوں میں بل پڑنا
🔹 وجہ: کیلشیم کی کمی یا ہارمونز میں تبدیلی۔
🔹 علاج: پٹھوں کا مساج، کیلشیم اور میگنیشیم کا استعمال۔
5۔ قبض
🔹 وجہ: ورزش اور فائبر کی کمی۔
🔹 علاج: سبزیاں، پھل، زیادہ پانی اور ہلکی ورزش۔
6۔ سینے کی جلن
🔹 وجہ: فاسٹ فوڈ، تیز مصالحہ، چائے اور کافی کا زیادہ استعمال۔
🔹 علاج: ٹھنڈی غذاؤں کا استعمال اور کم مقدار میں وقفے وقفے سے کھانا۔
ذہنی دباؤ اور ڈپریشن
حمل کے دوران ذہنی دباؤ اور ڈپریشن بھی عام مسئلہ ہے۔ مثبت سوچ، فیملی سپورٹ اور ریلیکس رہنے کی عادت ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
✨ اگر دورانِ حمل احتیاط کی جائے تو یہ وقت صحت مند اور خوشگوار گزر سکتا ہے
#fblifestyle