Daily Roshni News

عید میلاد النبی ﷺکی مرکزی تقریب 4 ستمبر 2025 پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹردی ہیگ میں ہوگی۔

ہالینڈ، عید میلاد النبی ﷺکی مرکزی تقریب 4 ستمبر 2025

پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹردی ہیگ میں ہوگی۔
کمیونٹی کو شرکت کے لئے دعوت دی جاتی ہے ۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔ جاوید عظیمی )ربیع الاول کی یکم سے بارہ ربیع الاول تک عشاقان رسول خاتم الانبیاء ،سید المرسلین ، احمد مجتبےٰ ، محمد مصطفیٰﷺکی اس دنیا میں تشریف آواری کی خوشی میں میلاد النبیﷺکی پُر وقار تقریبات مساجد اور اسلامی مراکز میں منعقد کی جاتی ہیں۔ امسال بھی اِن تقریبات کا تسلسل جاری ہے۔ عید میلاد النبیؐ کی پروقار با برکت تقریب بروز جمعرات 4 ستمبر 2025 کو نماز عصر سے نماز مغرب تک منعقد ہو گی ۔ اس پُر نور تقریب میں شرکت کے لئے کمیونٹی حضرات کو دعوت دی جاتی ہے۔ بعد نماز مغرب حاضرین کی خدمت میں بابرکت لنگر پیش کیا جائے گا۔ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔مزید معلومات کے دیئے گئے نمبر پر رابطہ
کر سکتے ہیں۔
حاجی راجہ جاوید اقبال
0629364894

Loading