Daily Roshni News

ذائقے کا سفر کی ٹیم کے زیر انتظام و انصرام عنصر منیر میر کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

ذائقے کا سفر کی ٹیم کے زیر انتظام و انصرام

عنصر منیر میر ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ کے اعزاز میں

پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

ہالینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ۔۔۔تصاویر ۔۔۔جاوید بٹ پیارے)ذائقے کا سفر معروف تاجر میاں عاصم محمود کے کشادہ اور خوبصورت دفتر  میں جاری وساری ہے گزشتہ ہفتے بروز ہفتپ15جولائی 2023کو ذائقے کا سفر کی ٹیم کے اراکین میاں عاصم محمود، میاں عمران چوہدری علی اعجاز  اور دیگر نے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمان لاہور ہائی کورٹ کےوکیل عنصر  منیر میر کے اعزاز میں لذتوں سے معمور پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا

جس میں پاکستانی کمیونٹی کی معزز اور معروف شخصیات نے شرکت فرما کر عشائیے کی رونق کو دوبالا کر دیا ۔ذائقے کا سفر کی ٹیم نے تمام معزز مہمانوں بلخصوص مہمان اول عنصر منیر میر کا پرتپاک استقبال  کیا۔ بعدازاں تمام  مہمانوں کی آمد مکمل ہونے پر میاں عاصم نے گرم موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے مہمانوں کی تواضع سرخ میٹھے تربوز سے کی اور اس دوران خوشگوار ماحول میں متفرق موضوعات پر گفتگو کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ متذکرہ گفتگو میں مولانا حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی، ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی ، چوہدری اکرام الحق، مجتبےٰ خادم بٹ، چوہدری عمران (روٹرڈیم ) ،جاوید بٹ پیارے، یاسر سردار ایڈووکیٹ، یاسین بٹ، میاں عاصم محمود، چوہدری علی اعجاز۔ میاں عمران اور پاکستانی کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے موجودہ صدر چوہدری محمد اقبال قاضیاں نے آج کے معزز مہمان عنصر منیر میر کے لئے اپنے اپنے مخصوص انداز میں استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے ان کی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

جواباً معزز مہمان نے تمام شرکائے  تقریب کا پزیرائی کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ سب بہت خوش نصیب ہیں کہ دیار غیرمیں آپ باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ ایک خوبصورت تقریب سجا کر زندگی کی رنگنیوں اور لذیذ عمدہ پاکستانی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔آپ نے مزید کہا وطن عزیز پاکستان کے لئے جو بھی مثبت کام کر سکتے ہیں ضرور کریں۔ اس گفتگو کے دوران ہی میاں عمران اور چوہدری علی اعجاز نے اپنے  ہاتھوں سے تیار کردہ کھانوں کو کھانے کی میز پر سجا دیا

اور مہمانوں کو کھانے  سے لطف اندوز ہونے کے لئے مدعو کیا۔ مہمانوں نے چٹخارے دار فرائی مٹن گوشت  اور لذتوں سے بھرپور مٹن پلاؤ سے خوب استعفادہ کیا۔ کھانا تناول کرتے ہوئے تمام ہی مہمانوں نے میاں عمران کی جانب سے تیار کردہ فرائی گوشت اور چوہدری علی اعجاز کی جانب سے تیار کیا گیا گرما گرم  مٹن پلاؤ بہت پسند کیا اور ان کھانوں  پر اپنی اپنی لذت کے مطابق تبصرہ کرتے رہے۔

کھانا تناول کرنے کے آدھے گھنٹے کے بعد چوہدری علی اعجاز نے لذت کام ودہن کے سلسلے میں جنتی  ذائقے سے  قریب میوہ کھر پیش کی جس سے ماحول میں مزید چاشنی پیدا ہو گئی پہلے سے زیادہ میٹھی  باتوں کا سلسلہ شروع  ہو گیا جس کی مٹھاس ہر کوئی محسوس کر رہا تھا تاہم آخر میں گرما گرم پاکستانی چائے پیش کی گئی جس سے ماحول اور فضا میں کیف طاری ہو گیا۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی نے اجتماعی دعا میں ذائقے  کا سفر کی ٹیم کے لئے خیر وبرکت ، صحت و تندرستی درازی  عمر اور وطن عزیر پاکستان کی سلامتی  بقا کے لئے  دعائیہ کلمات بارگاہ الہی میں پیش کئے ۔

یاد رہے معزز مہمان عنصر منیر میر مجتبےٰ خادم بٹ کی صاحبزادئ کی شادی میں شرکت کرنے پاکستان سے تشریف لائے ہوئے ہیں۔

Loading