Daily Roshni News

امریکا و اسرائیل کیلئے جاسوسی کا شبہ، یمن میں اقوام متحدہ کے 11 اہلکار گرفتار

صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبہے میں اقوام متحدہ کے 11 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثیوں نے اس ہفتے کے اوائل میں اسرائیلی حملے میں انصار اللہ سے تعلق رکھنے والے حوثی وزیرِاعظم اور  9 وزرا کی ہلاکت پر متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

یمن میں اقوام متحدہ کے 11 ملازمین کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب گزشتہ ہفتے اسرائیلی فضائی حملے میں حوثیوں کے وزیرِاعظم اور ان کی کابینہ کے تقریباً نصف اراکین ہلاک ہو گئے تھے۔

حوثی عہدیدار نے کہا اقوام متحدہ کے جن ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔

Loading