Daily Roshni News

اب آپ گوگل فوٹوز میں اپنی پسندیدہ تصاویر کو ویڈیوز میں تبدیل کرسکیں گے

گوگل کے نئے ویڈیو جنریشن ماڈل ویو 3 کو گوگل فوٹوز کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یہ نیا ماڈل گوگل فوٹوز کی موبائل ایپ کی create ٹیب میں دستیاب ہوگا اور اس کی مدد سے صارفین ساکت تصاویر کو ویڈیو کلپس میں تبدیل کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر ابھی امریکا میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

گوگل فوٹوز میں پہلے ہی فوٹو ٹو ویڈیو فیچر کے ذریعے ویڈیوز بنانا ممکن ہے۔

مگر کمپنی کے مطابق ویو 3 کے اضافے سے صارفین معیاری ویڈیوز تیار کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ گوگل نے ویو 3 امیج ٹو ویڈیو جنریشن ماڈل کو مئی 2025 میں سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر متعارف کرایا تھا۔

جولائی میں اسے جیمنائی ایپ کا حصہ بنایا گیا، جہاں وہ ماہانہ فیس ادا کرنے والے افراد کو دستیاب تھا۔

مگر گوگل فوٹوز میں صارفین اس ماڈل کو مفت استعمال کرسکیں گے اور اپنی پرانی تصاویر کو بھی متحرک کرسکیں گے۔

البتہ کمپنی نے بتایا کہ ویو 3 سے صارفین محدود تعداد میں تصاویر کو ویڈیوز میں تبدیل کرسکیں گے۔

البتہ گوگل فوٹوز میں یہ اے آئی ماڈل آڈیو سپورٹ فراہم نہیں کرے گا جبکہ ویڈیو 4 سیکنڈز طویل ہوگی۔

Loading