ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)مارننگ شوز اور شوشل میڈیا کے ڈاکٹروں اور عطائیوں اور آپاؤں کے ٹوٹکوں اور نسخوں سے خبردار!
ابھی ایک ھربل پروڈکٹ کا اشتہار دیکھا جس میں وہ دھماسہ پاؤڈر کا چمچ بھر پانی میں ابال کر اس کا جوشاندہ دن میں دوبار پینے کا مشورہ دے رہے تھے کہ خون کی صفائ جلدی امراض اور کینسر کے لئے بہت مفید ہے۔
دوسری طرف ہماری نام نہاد ڈاکٹر شائستہ لودھی جو کہ ایلوپیتھک ڈاکٹر ہیں وہ مارننگ شوز میں ببانگ دھل روزانہ ایک چمچ اسگندھ( اشواگندھا) پاؤڈر کھانے کا مشورہ دے رہی ہیں اور اس کے بیش و بہا کایا پلٹ فوائد بتا رہی ہیں۔
سب سے پہلی بات تو یہ کہ بطور ایک ایلوپیتھک ڈاکٹر وہ ھربز Herbs اور ان کے مزاج کے بارے میں کتنی معلومات رکھتی ہیں؟ یہاں جتنے بھی حکما حضرات بیٹھے ہیں وہ زرا بتائیں کہ روزانہ ایک چمچ اسگندھ پاؤڈر کیا گُل کھلائے گا؟
کوئ دار چینی پاؤڈر چمچ بھر کر کھانے کا مشورے دے رہا ہے تو کوئ چمچ بھر ھلدی دودھ میں ملا کر گولڈن مشروب بنا رہا ہے۔ خدا
. کی پناہ
۔ ایک ٹوٹکے باز آپا بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے لیے 2 چمچ کلونجی ایک کپ پانی میں ابال کر پلانے کا مشورہ دے رہی ہے حالانکہ 2 چمچ کلونجی جس بچے یا بڑے کو پلا دو اس کو خون کے مڑوڑ نکسیر یا بلڈ پریشر ہائی ہونے کا خطرہ ہے
ایک صاحب وزن کم کرنے کے لیے صبح ایک عدد کھیرا ایک کلاس کوک کی بوتل میں ڈال کر خالی پیٹ پینے کا مشورہ دے رھے تھے
جن مفردات کی خوراک 500 سے ہزار ملی گرام یعنی ایک کیپسول ہے اور وہ بھی مناسب بدرقہ کے ساتھ وہ چمچے بھر بھر کر کھانے کے مشورے دئے جا رہے ہیں۔ یہ مفردات دوسرے مصلحات کے ساتھ ملا کر نسخے بنائے جاتے ہیں تب فائدہ کرتے ہیں۔ اسگندھ کا 1000 ملی گرام کیپسول آپ کو دودھ میں دیسی گھی کا چمچ ملا کر اس کے ساتھ لینا ہوگا ورنہ جلن اور گرمی پیدا کرے گا۔ اسی طرح دھماسہ کا ایک چمچ روزانہ لینے سے آپ کے جسم جوڑوں پٹھوں میں شدید درد اور کھنچاؤ محسوس ہوگا۔
مورنگا پاؤڈر کا بھی چمچہ بھر سفوف کھانے کا مشورہ دیا جارہا ہے جبکہ مورنگا بھی سخت گرم خشک ہے۔
مورنگا کی اصلاح کے لئے چھوٹی الائچی بہترین ہے، مورنگا کبھی مفرد نہیں لینا چاہئے۔ نہ ہی مورنگا کا پاوڈر بہتر ہے مورنگا استعمال کا بہترین طریقہ اس کا قہوہ ہے چھوٹی الائچی کے ساتھ،یعنی آدھی چائے کی چمچی یعنی ڈھائ گرام مورنگا کے سفوف میں دو چھوٹی الائچی ڈال کر ڈیڑھ کپ پانی میں پانچ منٹ ابالیں اور پھر چھان کر شہد ملا کر لیجئے۔ اس سے آپ کو مورنگا کے بہترین فوائد ملیں گے۔
جو خواتین اسگندھ استعمال کرنا چاہتی ہیں وہ پنساری سے 50 گرام اسگندھ پچاس گرام ستاور کا بالکل باریک سفوف بنوا کر اس کو چھان لیں اور اس میں سوگرام مصری یا گلوکوز کا پاؤڈر ملا کر جار میں رکھیں۔ اس کی ایک یا آدھی چمچی صبح شام نیم گرم دودھ کے ایک کپ سے لیں۔ بہتر ہوگا کہ آدھی چمچی سے شروع کریں اور پھر ھفتہ بعد پوری چمچی کرلیں۔ بہترین نتائج کا حامل نسخہ ہے۔
مارننگ شوز میں اس قسم کے مشورے دینے والوں کو میرا مشورہ ہے کہ صرف چیٹGPT یا گوگل پر پڑھ لینے سے مفردات کے مزاج خواص مصلحات اور خوراک کا پتہ نہیں چلتا۔ شائستہ لودھی زرا پہلے خود دوچار دن ایک چمچ اسگندھ پاؤڈر روزانہ کھا کر دیکھیں اور اس کے اثرات و خواص خود پر محسوس کریں۔ اس کے بعد عوام کو مشورہ دیں۔
خدارا رحم کریں۔ یہ کوئ مزاق نہیں ہے۔
عوام سے بھی التماس ہے کہ خدارا یہ ٹی وی چینلز اور گوگل وغیرہ یا فیسبک پر بتائے گئے مشوروں پر ہرگز عمل نہ کریں ، استعمال سے پہلے لازمی کسی ماہر اور کوالیفائیڈ طبیب سے مشورہ
کرلیں ۔ کیونکہ جڑی بوٹی کا مزاج مقدار خوراک اور طریقہ استعمال اور اس کا مصلح ایک کوالیفائیڈ اور ماہر طبیب ہی جانتا ھے
یہ نہ کسی ایلوپیتھک ڈاکٹر نہ کسی ٹوٹکہ باز آپاوں کے بس کے کی بات ہے
مارننگ شو – شوشل میڈیا فیس بک ٹک ٹاک یوٹیوب پر بیٹھے آدمی کو جو طبی مشورے اور ہربل جڑی بوٹیوں پر بات کر رہا ہے اس کو سرچ کریں کہ وہ کوالیفائیڈ اور ماہر طبیب ہے کہ نہیں پھر اس کے مشورہ پر عمل کریں
ورنہ ٹوٹکے باز اور نان کوالیفائیڈ طبیب اور ایلوپیتھک حضرات کے جڑی بوٹیوں مفردات اور طبی مرکبات کے مشورے آپ کو مہنگے پڑ سکتے ہیں کیونکہ طب ایک مکمل طریقہ علاج ہے اس کی اپنی فلاسفی ہے کیفیات مزاج اور اخلاط اس کی بنیاد ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ماہر طبیب تجویز تشخص اور مشورہ دیتا ہے ٹوٹکے باز نان کوالیفائیڈ اور دیگر پیتھی سے تعلق رکھنے والے افراد اس طب کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہیں تو پھر یہ لوگ اس طبی فیلڈ میں چھلانگ لگا کر ایک آتائی اور نیم حکیم خطرہ جان کا کردار ادا کر رہے ہیں ہیں عوام کی خدمت
نہیں
تحریر بشکریہ۔۔
Profe Hakeem Khalil