Daily Roshni News

امریکی صدر ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دیدی۔

غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے میئر نے امیگریشن حکام سے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے۔

اس حوالے سے میئر واشنگٹن ڈی سی موریئل بوسر کا کہنا ہے میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات امیگریشن حکام کو نہیں دےگی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ بائیں بازو کے قدامت پسند ڈیمو کریٹکس میئر موریئل بوسر پر وفاق کو معلومات فراہم نہ کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈال رہے ہیں، اگر پولیس نے وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی میں جرائم بہت بڑھ جائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی کی عوام اور تاجروں کو مخاطلب کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں نے خوف میں نہیں آنا، میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوں، اگر ضرورت پڑی تو میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کر دوں گا۔

خیال رہے کہ امریکا میں نیشنل گارڈز ملیشیا کے طور پر 50 ریاستوں کے گورنرز کو جوابدہ ہوتے ہیں ماسوائے اس وقت کے جب انہیں وفاقی خدمات کے لیے بلایا جائے، ڈی سی نیشنل گارڈز براہ راست صدر کو جوابدہ ہوتے ہیں۔

Loading