Daily Roshni News

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سفارتخانہ پاکستان پیرس کے سامنے ایڈیشنل سیشن جج گجرات ظفر اقبال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سفارتخانہ پاکستان پیرس کے سامنے ایڈیشنل سیشن جج گجرات ظفر اقبال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا

پیرس   فرانس(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔ منیر احمد ملک  )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سفارتخانہ پاکستان پیرس کے سامنے ایڈیشنل سیشن جج گجرات ظفر اقبال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، احتجاجی مظاہرہ خرم شہزاد نامی شخص کے قتل اور ملزم  کی بریت کیخلاف کیاگیا، احتجاجی مظاہرے میں اہلخانہ سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی، احتجاجی مظاہرہ سفارتخانہ پاکستان فرانس کے سامنے کیاگیا، مظاہرین نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کیخلاف نعرے بازی کی اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے سیشن جج کیخلاف کارروائی اور ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کیا،، اہلخانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیشن جج گجرات ظفر اقبال نے تمام ثبوتوں کے باوجود کروڑوں روپے رشوت لیکر ملزم  کو بری کیا، ملزم علاقے میں دندناتا پھر رہا ہے ، مقتول خرم شہزاد سرائے عالمگیر کے والدین اور خاندان والوں نے چیف جسٹس پاکستان ،  وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپیل کی کہ کرپٹ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے ، خرم شہزاد کے خاندان والوں نے کہا کہ اگر اس کرپٹ جج کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو انسانی حقوق کے تمام پلیٹ فارم سے رابطہ کرکے ان کو اس ظلم سے آگاہ کیا جائے گا، واضح رہے دو سال قبل تیس سالہ خرم شبیر کو پاکستان میں قتل کردیا گیا تھا ، خرم شبیر والدین کا اکلوتا بیٹا اور پانچ معصوم بچوں کا والد تھا۔ قاتل کے خلاف تمام گواہوں اور شہادتوں کے باوجود ایڈیشنل سیشن جج گجرات ظفر اقبال نے کروڑوں روپے رشوت لیکر قاتل کو بری کردیا تھا ،مقتول خرم شبیر کے والدین نے مظاہرے کے اختتام پر سفارتخانہ پاکستان پیرس میں اس حوالے سے یادداشت بھی پیش کی۔                               رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading