صدرٹرمپ نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز پر ہتک عزت اور توہین کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا کہ آج مجھے نیویارک ٹائمز کے خلاف 15 بلین ڈالر کا ہتک عزت اور توہین کا مقدمہ لانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جو فلوریڈا کی عدالت میں دائر کیا جائیگا۔
امریکی صدر نے نیو یارک ٹائمز پر اپنے، خاندان اور کاروبار کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیو یارک ٹائمز کوبہت لمبے عرصے تک اجازت دی گئی ہے کہ وہ میرے خلاف آزادانہ طور پر جھوٹ بولے، مجھے بدنام کرے مگر اب یہ رکنا چاہیے۔