Daily Roshni News

نعت شریف۔۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی

نعت شریف
میلاد مصطفی کی محفل ، سجی ہے
نور بنی کی ہر سو چادر ، تنی ہے
نہ تشریف لاتا اگر کملی والا
تو شمس و قمر میں نہ ہوتا، اجالا
نور نبی کی ہی ان میں ، روشنی ہے
یاد نبی میں ہر دم رہنا ہے، جنت
کوثر کا جام ہے نبی کی ، محبت
ذکر نبی سے یہ دل ہوتا ، غنی ہے
آ قا کی ہستی حاضر و موجود ہے
ان پہ خدا تعالیٰ پڑھتا، درود ہے
آ قا کی اطاعت رب کی ، بندگی ہے
در مصطفے کی کرے جو ، غلامی
سنور جائے اس کی عاقبت، نظامی
آقا کے دم سے میری بات ، بنی ہے

ناصر نظامی
ایمسٹرڈیم ہالینڈ

Loading