Daily Roshni News

امریکی صدر کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ کا بھی غزہ کو ہتھیانے کے منصوبے کا اعتراف

امریکی صدر کے بعد اسرائیلی وزیرخزانہ نے بھی غزہ کو ہتھیانے کے منصوبے کا اعتراف کرلیا۔

 اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ نےکہا کہ غزہ کو منافع بخش رئیل اسٹیٹ میں تبدیل کرنےکا منصوبہ ہے، امریکا سے مذاکرات ہوئے ہیں کہ غزہ کو کیسے آپس میں تقسیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے جنگ پر بہت رقم خرچ کی، غزہ کی زمین بیچ کر اُسی شرح سے منافع بھی تقسیم ہونا چاہیے، انفرا اسٹرکچرکی تباہی شہرکی تجدید کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے، اب تعمیر شروع ہونی چاہیے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ نے دعویٰ کیا کہ غزہ کی تقسیم کا بزنس منصوبہ صدر ٹرمپ کی میز پر موجود ہے، امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ غزہ سے انخلاء کے بعد امریکا کی زیر ملکیت ساحلی تفریح گاہ بنائی جائے۔

Loading