Daily Roshni News

حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کے حوالے سے  ایک روز مرشد کریم ؒ نے فرمایا کہ۔۔

حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کے حوالے سے

 ایک روز مرشد کریم ؒ نے فرمایا کہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پوری کائنات طبقاتی تقسیم ہے ۔ اس میں زون ہیں ۔ لوگ گروہوں میں رہتے ہیں ۔ گروہ بندی کے بغیر گزارہ بھی نہیں ۔

حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کے حوالے سے مرشد کریم نے فرمایا! کہ قیامت اور روزِ حشر میں بھی لوگ اپنے اپنے گروہوں میں اکٹھے ہونگے ۔ حساب کتاب کے بعد جب لوگوں میں آہ و فغاں مچے گی تو اللّٰہ تعالٰی دریافت کریں گے کہ یہ شور کیسا ہے ؟ مقرب بارگاہ اولیاء اور فرشتے عرض کریں گے !

“حضور آپ کے بندے ۔۔۔آپ کی مخلوق ۔۔۔۔تکلیف میں ہے ۔ اس پر اللّٰہ تعالٰی دریافت کریں گے ہم نے ان کو صحیح بات سے آگاہ نہیں کر دیا تھا۔عرض کی جائے گی ۔ بس جی غلطی ہو گئی ۔۔۔نادانی میں ۔ مرشد کریم نے فرمایا ،، حضور قلندر بابا اولیاء ؒ نے یہ بڑی عجیب بات فرمائی کہ اللّٰہ کسی کو دوزخ میں نہیں ڈالیں گے ۔ کہیں گے ،، اچھا جاؤ۔۔۔ ہٹو یہاں سے۔۔۔اور جنتی لوگ خود ہی جنت کی طرف چل دیں گے ،اور دوزخی دوزخ کی طرف ، اللّٰہ تعالٰی کسی کو دوزخ میں نہیں ڈالیں گے لوگ خود ہی دوزخ کا انتخاب کریں گے ۔ اور پھر دوزخ میں جاکر جب لوگ چیخ و پکار کریں گے اور واویلا مچائیں گے تو اللّٰہ تعالٰی کی رحمت جوش میں آئے گی اور دریافت کیا جائے گا اب کیا ہے ؟

عرض کیا جائے گا آپ کی مخلوق تکلیف میں ہے ۔

فرمایا ! یہ سن کر اللّٰہ جہنم کو ٹھنڈا ہونے کا حکم دیں گے

اور جہنم کی آگ سرد پڑ جائے گی ۔۔۔۔۔۔!!!

کتاب: باتیں میرے مراد کی

ڈاکٹر مقصود الحسن عظیمی

Loading