جامع مسجد غوثیہ فرینکفرٹ میں محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ۔
جرمنی ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔۔۔۔۔ سید علی جیلانی )کشمیر کمیونٹی فرینکفرٹ کے زیر اہتمام بروز ھفتہ جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام میں ایک شاندار محفل میلاد النبی کاانعقاد کیا گیا ، جس میں عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ناروے سے تشریف لائے حضرت علامہ شیراز حسین نے شان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان افروز خطاب فرمایا ۔
جبکہ سید جعفر علی شاہ سواتی آف فرینکفرٹ نے اپنی خوبصورت آواز میں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا ھدیہ عقیدت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ محفل اللہ اکبر کے نعروں سے گونجتی رھی ۔ نقابت کے فرائض نقیب اعظم جرمنی شعیب احمد بٹ نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ ادا کئے ۔ آخر میں حضرت علامہ محمد صدیق پتھروی نے خصوصی دعا کی ، اور تمام شرکاء کی ضیافت سے تواضع کی گئی ۔