Daily Roshni News

۔۔ ملی نغمہ ۔۔۔ شاعر  ۔۔۔ ناصر نظامی

۔۔۔ ملی نغمہ ۔۔۔

شاعر  ۔۔۔ ناصر نظامی

قائد اعظم محمد علی     جناح

پاکستان کے بانی ، قومی راہنما

قائد اعظم کا ہم پہ ، احسان ہے

ہم کو بنا کے دیا، یہ پاکستان ہے

قائد اعظم کا کرو شکر ،۔     ادا

قائد اعظم تھے ا ک اعلی، وکیل

دیتے تھے ہر بات کی روشن، دلیل

قومی آ زادی کا مقدمہ ہے ،۔ جیتا

ہم نے پائی آ زادی کی ، نعمت ہے

لاکھوں جانیں، اس کی چکائی، قیمت ہے

اپنی آزادی کی کرو قدر ،۔   سدا

اپنے شہیدوں کو کرو تم ، سلام

اپنے غازیوں کا کرو ،۔     احترام

ان کے دم سے اپنے وطن کی ہے، بقا

اپنے ا پنے حصے کی کرو، روشنی

خوبصورت جو بنانی ہے ، زندگی

اتحاد و یک جہتی کا چنو ، راستہ

علم و ادب سے کر لو اپنے دل ، روشن

سیکھو کوئی ہنر، کماؤ کوئی ،     فن

اک دوجے کی خاطر کرتے رہو ، دعا

ناصر نظامی

ایمسٹرڈیم ہالینڈ

18 ستمبر 2025

Loading