Daily Roshni News

جاوید عظیمی کی سالگرہ  مقامی ریسٹورنٹ میں منائی گئی۔۔

ہالینڈ، صحافی اور تجزیہ کار جاوید عظیمی کی سالگرہ

 فرینڈز آف روشتی فورم کے زیرانتظام و انصرام

 مقامی ریسٹورنٹ میں منائی گئی۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی ۔۔۔عکاسی ۔۔۔چاند ملک)فرینڈز آف روشنی فورم کے ساتھیوں نے متفقہ  فیصلہ کر رکھا ہے کہ جس ساتھی کی سالگرہ ہوگی اُس کو سب مل کر منائیں گے۔ اس سلسلے میں پہلی سالگرہ  اخبار روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کی گیارہ اگست 2025کی تھی۔مگر کچھ دوست میاں عاصم محمود ، میاں آفتاب موسم گرما کی تعطیلات پر چلے گئے۔ بعد ازاں یہ سالگر  بروز ہفتہ 6 ستمبر کو منائی گئی ۔ جاوید عظیمی کی سالگرہ کے ساتھ6 ستمبر یوم دفاع پاکستان اور میلاد النبیﷺ کی بابرکت تقریبات کو یکجا کر دیا گیا۔ تقریب دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن سے چوہدری اکرام الحق نے کیا، جبکہ جاوید عظمی نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل  کی. بعد ازاں سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر نے دفاع پاکستان اور میلاد مصطفےﷺ پر تفصیلی روشنی  ڈالی اور جاوید عظیمی کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔ روشنی نیوز کے ایم ڈی میاں عاصم محمود نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ جب سے میری ملاقات جاوید عظیمی   سےہوئی ہے، انہیں میں نے کمیونٹی اور دوستوں کے لئے مثبت اعمال سر انجام دیتے ہوئے دیکھاہے جاوید عظیمی دوست احباب سے محبت کرتے ہیں، جبکہ   محبت اور مثبت اعمال    کےلئے رغبت بھی دلاتے ہیں ۔ میں جاوید عظیمی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں بعد ازاں انہوں نے فرینڈز آف روشنی فورم کے ساتھیوں کی جانب سے تحفہ بھی پیش کیا۔ جاوید عظمی نے اپنے انتہائی مختصر خطاب میں تمام ساتھیوں کا سالگرہ پر مبارکباد اور دعائیہ کلمات  پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا ۔ ، تمام دوستوں نے مل کر کھانا تناول کرنے کے بعد سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔اس پر مسرت تقریب کےاختتام پر جاوید عظیمی نے فورم کے تمام ساتھیوں کے لئے اجتماعی  دعائیہ کلمات ادا کئے۔

یادر ہے فرینڈز آف روشنی فورم میں موجود  تمام ساتھیوں کی سالگرہ اسی طرح سب مل کر منایا کریں گے یہ متفقہ طور پر طے کر لیاگیا ہے۔

 

Loading