Daily Roshni News

شبانہ کو دس بار بنگلہ دیش کا  قومی فلم ایوارڈ ملا ۔

شبانہ کو دس بار بنگلہ دیش کا  قومی فلم ایوارڈ ملا ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )یہ سرخ دوپٹے والی رونا لیلیٰ ہیں. ان  کے ساتھ  بیٹھی عینک والی خاتون 1967 میں فلم چکوری میں ندیم کے ساتھ ہیروئین آنے والی شبانہ  ہیں. جن کا اصل نام افروزہ سلطانہ رتنا ہے. انہوں نے اردو اور بنگالی کی پوری تین سو فلموں میں کام کیا. ان میں سے ایک فلم شترو (1986) بھارت کی تھی، جس میں ان کے ساتھ راجیش کھنہ تھے۔ بنگالی فلموں میں سے 130 میں ان کے ہیرو عالمگیر تھے.  دیگر اداکاروں الرزاق ، بلبل احمد ،پرابیر مترا، ، شوکت اکبر، سبھاش دتہ ، الرحمن ، سید حسن امام ، اجال  ، اے ٹی ایم شمس الزمان، خسرو، سہیل رانا محمود کولی الیاس کنچن ، وسیم اداکار ، ہمایوں فریدی  اور جاوید شیخ کے ساتھ بھی کام کیا.

شبانہ کو دس بار بنگلہ دیش کا  قومی فلم ایوارڈ ملا ۔

شبانہ کے خاندان کا تعلق دبوآراوزن  (چٹاگانگ)  سے ہے۔  شبانہ کی شادی 1973 میں بنگلہ دیشی فلم پروڈیوسر واحد صادق سے ہوئی۔ ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے. شوہر اور بچے پہلے امریکہ چلے گئے تھے. چار سال بعد 1998 میں شبانہ بھی   اداکاری سے ریٹائر ہوکر اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنے کے لیے امریکہ چلی گئیں۔ جاتے ہوئے کافی جائیداد  بیچ کر رقم غریبوں میں بانٹ دی. اب حجاب استعمال کرتی ہیں. بنگلہ دیشی ٹی وی چینلز کو اپنی فلمیں، ڈرامے، انٹرویو دکھانے سے سختی سے منع کیا ہے.

Loading