آپ مستقبل کے مشتاق احمد یوسفی ہیں
مُشتاق احمّد یوسفی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کافی عرصہ ہوا، ایک ادبی خاتون کے ساتھ میری بڑی حلاوت بھری گفتگو ہوا کرتی تھی۔ وہ اکثر کہتیں؛ “آپ بہت اچھا مزاح لکھتے ہیں، یقین کیجئے آپ مستقبل کے گُل نوخیز اختر ہیں”.
اتفاقاً ایک روز میری گُل نوخیز اختر صاحب کے ساتھ بات ہوئی تو مَیں نے فخراً ذکر کر دیا کہ فلاں خاتون مجھے کہتی ہیں آپ مستقبل کے گل نوخیز اختر ہو،.
گُل صاحب کا چہرہ لٹک گیا، جیسے امیدوں پر اوس پڑ گئی ہو۔ آنکھوں میں اداسی تیرنے لگی۔ کچھ دیر دل گرفتگی کے عالم میں مجھے دیکھتے رہے اور پھر ہولے سے بولے؛ “”تیرا کَکھ نہ روے، یہی خاتون روزانہ رات کو مجھے بھی کہتی ہے کہ آپ مستقبل کے مشتاق احمد یوسفی ہیں،،،…
مُشتاق احمّد یوسفی