اسلام آباد: حکومت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی ہے اور یہ گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جاسکیں گی۔
اعلامیے کے مطابق 5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی جو اگلے سال سے سالانہ 10 فیصد کم کی جائے گی۔
وزارت خزانہ حکام کے مطابق مالی سال 30-2029 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم کر دی جائے گی۔