مظفر آباد: آزاد جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔
وفاقی حکومت کے دو وزرا طارق فضل چوہدری اور امیر مقام آزاد کشمیر حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کی ثالثی کے لیے مظفر آباد گئے تھے تاہم یہ مذاکرات ناکام ہوگئے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی ضد اور غیرلچکدار رویہ مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا اور مذاکرات کے دوران ایکشن کمیٹی کےمطالبات بدلتے رہے۔
حکومتی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ ہر معاہدے کے بعد ایکشن کمیٹی نئی شرائط سامنے لےآتی، تاجروں کے لیے بجلی پر مزید سبسڈی اور ججز کی پنشن ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تاہم بعد میں ایکشن کمیٹی کی جانب سے بات چیت ختم کر دی گئی۔
دوسری جانب مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایکشن کمیٹی رہنما نے کہاکہ 29 ستمبر کے لاک ڈاؤن کی کال برقرار رہے گی۔