کلر سائیکلوجی
آپ کا پسندیدہ رنگ کھولے دل کے راز
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔کلر سائیکلوجی۔۔۔آپ کا پسندیدہ رنگ کھولے دل کے راز)
آپ کی شخصیت کا رنگ کیا ہے؟
آپ کی کامیابی کس رنگ سے وابستہ ہے…..؟
کون سارنگ آپ کے موڈ کو خوش گوار بنا سکتا ہے…. ؟
آپ کے تعلقات کس رنگ کی وجہ سے بہتر یا خراب ہو سکتے ہیں ؟
یہ اور اس موضوع پر بہت کچھ روحانی ڈائجسٹ کے نئے سلسلہ وار مضمون کلر سائیکلوجی میں….
زندگی پر رنگوں کے اثرات کے بارے میں جانیے اور صحت، حسن، خوشیوں اور کامیابیوں کی طرف قدم بڑھائیے.
آپ کا پسندیدہ رنگ کھولے دل کے راز
رنگوں کا انسانی تہذیب و تمدن کے ساتھ ساتھ انسانی شخصیت سے بھی گہرا تعلق ہے۔ کلر سائیکالوجی کے قارئین کے لئے یہ بات نئی نہیں ہے ۔ مگر ہم شعوری طور پر رنگوں کی موجودگی کے اثرات یا عدم موجودگی کا ادراک نہیں کر پاتے۔ تو آج کلر سائیکالوجی میں آپ سے ایک دلچسپ سروے شئیر کر رہے ہیں۔ اس کا تعلق آپ کی شخصیت کے ہڈن کلر (Hidden Color) سے ہے۔ رب کائنات نے ہر فرد کو انفرادیت بخشی ہے اور یہ ہڈن کلر ہر فرد کو وہی انفرادیت دیتے ہیں جو اس کی فطرت کا حصہ ہوتے ہیں۔ ہمارا پسندیدہ رنگ انہی ہڈن کلر ز میں سے ایک ہوتا ہے۔ یہ ہڈن کلر ناصرف مزاج بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ افراد کے سماجی اور باہمی تعلقات نبھانے کی صلاحیت کس حد تک ہے۔
یہ بھی بتائیں کہ اس پسندیدہ رنگ کا تعلق اطراف یا ماحول میں موجود حالیہ غالب رنگ سے نہیں ہوتا ۔ اس کی وضاحت آسان زبان میں اس طرح ہے کہ حالیہ لمحے کے مطابق واقعات ، حادثات اور ماحول کی مناسبت سے انسانی اور ا پر حاوی رنگ کچھ اور طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماحول کو ساز گار بناتے ہیں یا پھر خلاف کر دیتے ہیں۔ ہر فرد کی انفرادیت کا تعلق اس چھپے ہوئے رنگ میں ہے ہر طور سے اس فرد کے اورا میں موجود رہتا ہے۔ مخفی رنگ کے اثرات محبت ، انسیت۔ دوستی دشمنی کی بنیاد رکھتے ہیں۔ اچھی پارٹنر شپس بنتی ہیں اور نسل در نسل منتقل ہونے والی لڑائیاں بھی۔
اس باب میں ہم یہاں ان میں سے ایک رنگ کا ذکر کر رہے ہیں۔
سرخ رنگ کی بھر پور توانائی، سبز رنگ کی ٹھنڈک، تو نیلے رنگ کا پر سکون احساس کو جہاں زندگی کے ہر پہلو پر محسوس کیا جا سکتا ہے تو دل کے معاملات پر کیوں نہیں۔ ہم کیا سوچتے ہیں، ہم کیا چاہتے ہیں ، ہم کن لوگوں کو پسند کرتے ہیں ان سب کے پیچھے ہماری سوچ پہ حاوی رنگ نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
حال ہی میں کلر سائیکالوجسٹ کے تحت امریکہ ایک مطالعاتی سروے کیا گیا۔ جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ دلوں سے تعلق رکھنے والے رشتے کیا پسندیدہ رنگ سے متاثر ہوتے ہیں اور یہ بھی کہ کسی کے محبت کرنے کی صلاحیت کو جانچا جا سکتا ہے…؟
رنگ گلابی ایک غیر مشروط محبت :
گلابی رنگ جن کا پسندیدہ ہے وہ کچھ خاص ہوتے ہیں۔ یہ محبت کے اسیر ہیں۔ بے لوث خلوص دل سے چاہنے والے اور کئی بار سچی محبت کے متلاشی بھی یہی افراد ہوتے ہیں۔ لینے سے زیادہ دینے پر یقین رکھنے والے یہ افراد محبت کے لئے خودی کو قربان کرتے ہیں۔ ان افراد کا اعتماد، اپنی محبت پر بھروسہ ، مثبت سوچ اور ان کی بے لوث غیر مشروط سچی محبت ان کے باہمی رشتے کو بہت مضبوط بناتی ہے۔
رنگ سیاہ ایک پر سرار محبت :
کلر سائیکولوجی کے مطابق سیاہ رنگ کو پسند ی کرنے والے حامل افراد کی شخصیت ایک ایسی بند کتاب کی مانند ہوتی ہے۔ جو اپنے اندر ان گنت خفیه راز پوشیدہ رکھتے ہیں۔ زندگی کی دیگر معاملات کی مانند محبت کے معاملے میں بھی ایسے لوگ نہایت پر سرار نظر آتے ہیں۔ ہر رشتے کی طرح اس نازک رشتے میں بھی یہ لوگ اپنے جذبات کو کسی بھی صورت عیاں نہیں ہونے دیتے۔ محبت بھر پور طریقے سے بدلے کی امید رکھے بغیر کھلے دل سے دینے کا نام ہے ۔ لیکن سیاہ رنگ کی سیاہی محبت کی کرنوں کو ظاہر ہونے نہیں دیتی۔ یعنی ایسے افراد کی شخصیت اپنی محبت کے آگے بھی بند رہتی ہے۔ اس کا ایک فائدہ خود ان کی زات کو تو یہ پہنچتا ہے کہ وہ محبت میں ناکامی کی صورت میں زیادہ چوٹ اور تکلیف سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ دوسری جانب ان سے محبت کرنے والے ان کے بھر پور اظہار اور جذبات کو سمجھنے اور محسوس کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
رنگ نارنجی ایک بے ساختہ محبت :
دل میں پنہاں محبت کو لفظوں میں ڈھال کر ظاہری صورت میں عیاں کس طرح کیا جاتا ہے۔ یہ کوئی ان سے سیکھے ۔ اپنی باتوں سے ہی نہیں بلکہ اپنی شرارتوں اور شوخیوں سے بھی دیوانہ بنا دینے کی خدادرا صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ان افراد کے مطابق زندگی ہلچل شور روشنیوں کا نام ہے۔ جہاں رات کبھی نہیں آتی۔ جن افراد کا پسندیدہ رنگ نارنجی ہے۔ ان کے دل کے۔۔۔جاری ہے۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ مارچ 2019