میری زندگی میں 3 ایسی لڑکیاں آئیں کہ جنہوں نے میری زندگی كو حیران کن طور پر تبدیل کر دیا ویسے تو شائد بہت سی لڑکیان ہوں گی لیکن ان تینوں کی بات ہی الگ تھی انکا بات کرنے کا انداز بات سمجھا نے کا طریقہ اور بات منوانے کی تیكنیك ہی الگ تھی آئیں آج میں آپ کو ان تینون لڑکیوں سے متعارف کرواتا ہوں ۔
پہلی لڑکی ۔
میرا ان سے رابطہ غا لبن 1986 جنوری میں ہوا کمال کی سمجھ بوجھ رکھنے والی یہ لڑکی تقریبن ہر فن مولا تھی
میں اسے ہر وقت مصروف ریھنے کے با وجود آپنے لیے بلکل فارغ پاتا پہلے پہل تو میں کچھ سمجہ نہ پایا کہ کوئی کسی کے لیے اتنا وقت کیسے نکال سکتا ہے آہستہ آہستہ میں بھی ہمت پکڑ نے لگا جب دل کرنا اسے بلا لینا جب دل کیا غصہ دکھا دینا لیکن حیر ت کی بات یہ تھی کہ وه میرے ہر ہر لفظ، بات اور حرکت كو اتنی توجہ دیتی کے میں خد ڈر جاتا کہ اگر میں نے اسكو کھو دیا تو ؟؟؟؟
خیر اس لڑکی نے میری زندگ كو زندگی نہیں بلکہ جنت بنا دیا تھا ۔
یہ باتوں کی حد تک نہیں بلکہ حقیقت بتا رہا ہوں جیسے جنت میں کسی چیز کی کمی نہیں ہوگی اور ہم جو چا ہیں گے وہی پائیں گے اسکے ساتھ رہتے ہوے بھی ایسا ہی تھا وه سب کچھ کرتی تھی میرے لئے ہته کہ بڑی سے بڑی لڑائی تک کرنے كو تیار هو جاتی اگر بات مجھ پے آتی تو۔
ایک دفعہ تو حد ہی ہو گئی میں باہر ایسے ہی گهو منے گیا ہوا تھا کہ بارش بر سنے لگی میں جلدی سے گھر کی طرف لپكا لیکن بارش تیز ہونے کی وجہ سے کپڑے بھیگ چکے تھے جیسے ہی گھر پہنچا تو بھائی بولا سارے کپڑے بھیگ گئے ہیں نظر نئی آتا بارش هو رہی ہے
بہن بولی تھوڑی دیر کہیں رک جاتے بارش ركتی تب گھر آ جاتے
ابو نے کہا بڑا شوق ہے بارش میں نہا نے کا
اتنے میں وہ ہاتھوں میں تولیه لئے آئ اور میرے سر سے پانی صاف کرتے ہوئے بولی یہ بارش بی نہ۔
ابھی ہونی تھی تهوری دیر رک نہی سکتی تھی
آنسوں تھے کے رکنے کا نام ہی نہی لے رہے تھے کہ کوئی کسی كو اس حد تک بھی چاہ سکتا ہے
وه اور کوئی نہیں میری ماں تھی
جسے ہر چیز کے سامنے میں عزیز تھا ۔
دوسری لڑکی ۔
یہ لڑکی میری زندگی میں دسمبر 2009 میں آئیں جیسے ہی انہوں نے میری زندگی میں قدم رکھا تو وقت جیسے رک سا گیا مجھے لگا جیسے دنیا میں ابھی آیا ہوں اس نے تو مجھے زمین سے اٹھا کر آسمان کی بلند یوں پر پہنچا دیا ایسا احساس پہلے کبھی نہی ہوا تھا جیسا اس کے ساتھ رہ کے هو رہا تھا اس احساس كو میں شائد لفظوں میں بیان نا کر سکوں میں زندگی کے بہت سے اتار چڑھاؤ اس کے ساتھ دیکھ رہا تھا ان سب میں اس کی زبان پر بس میرا ہی نام تھا هالنكه میں اتنا قابل یا پر اعتماد نا تھا لیکن اس کی جانب سے ملنے والا ھوصلہ میری ہمت بڑھا تا رہا اور میں نا صرف ایک مکمل جاذب نظر بلکہ فیصلہ کن انسان بن گیا اپنی زندگی کے فیصلے اپنے کاروبار اور نجانے کتنے بڑے بڑے دنياوی فیصلے کرنے کی پوزیشن میں آگیا
اس نے میرے لئے بہت سی قربانیاں دیں یہاں تک کہ اپنا گھر بار اور پتا نئی کیا کیا چھوڑ دیا
میں جب اپنے تیں دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ جتنا اس نے میرے لئے کیا ہے شائد میں نے تو اس کے لئے کچھ بھی نہی کیا
وه دوسری لڑکی اور کوئی نہیں بلکہ میری جیون ساتھی میری شریقہ حیات ہے ۔
تیسری لڑکی ۔
یہ محترمہ تو بس کچھ نہ پوچھیں ستمبر 2020 میں پہلی دفع ملاقات ہوئی لیکن ایسا لگا کہ ہم بھرسوں سے آشنہ ہیں انہوں نے تو مجھے يكسر بدل کر رکھ دیا انکو پانے کے بعد ایسا محسوس ہوا جیسے مجھے کوئی دنیا کا خزانہ مل گیا ہو یہ ایک ایسی کھلی کتاب تھی جس سے میں نے زندگی جینے کے سبق سیکھے اب مجھے لگ رہا تھا کہ میں نے سب کچھ پالیا ہے اب زندگی میں کسی چیز کی کمی نہیں رہی جب سے یہ میری زندگی میں آئیں ہیں میں دنیا كو مختلف طریقے سے دیکھنے لگا تھا ۔
جو چیزیں میں اپنی ماں سے بھی نہ سیکھ سکا وہ اسنے مجھے سکھا دیں تھیں عجیب بات تھی کہ اگر میں اسکی عمر كو دیكهوں تو یقین ہی نہیں آتا کہ اتنی سی عمر میں کوئی اتنا مکمل کیسے ہو سکتا ہے نہ صرف مکمل بلکہ میری شخصیت میں بھی نكهار اور مکمل پن لانے کی ہمت اور جرت کہاں سے اگئی پھر مجھے بزر گو ں کی وہ بات یاد اگئی کہ بیٹیاں ہمیشہ جیت جاتی ہیں ۔
یہ تیسری لڑکی میری بیٹی ائمہ حسین تھی
جس نے مجھے بہت کچھ سکھایا حتہ کہ زندگی کے اتار چڑ ہاؤ كو کیسے دیکھنا ہے یہ بھی مجھے اس نے سکھایا
جس کی زندگی میں یہ تین لڑکیاں ہوتی ہیں وه زندگی کے کسی موڑ پر ناکام نہیں ہوتا ۔
دعا ہے کہ
اللّه ہر ایک کی ما ں بیوی اور بیٹی كو ہمیشہ خوش رکھے
دعا وں کا طلب گار عابد حسین ۔۔