ہالینڈ، شوکت خانم کینسر ہسپتال کا چیرٹی پروگرام
۔4اکتوبر 2025 کوہوف دورپ میں منعقد ہو گا۔
ڈیلی روشنی نیوز کے ایم ڈی میاں عاصم محمود گالہ ڈنر اسپانسر کریں گے ۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی)سرطان (کینسر) جیسے موذی مرض میں مبتلا جو علاج کرانے کی مالی استطاعت نہیں رکھتے، ایسے مستحق خواتین و حضرات کے لئے شوکت خانم کینسر ہسپتال اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ دکھی انسانیت اور کینسر میں کے مریضوں کے علاج کے لئے ہر سال مذکورہ ادارے کے تحت چیرٹی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بروز ہفتہ 04 اکتوبر 2025 کو شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے چیرٹی پروگرام ہالینڈ کے شہر ایمسٹر ڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔ مذکورہ چیرٹی پروگرام کے لئے اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر ( ایم ڈی )میاں عاصم محمود گالہ ڈنر اسپانسر کریں گے۔ یادر ہے متذکرہ چیرٹی پروگرام میں خصوصی شرکت کے لئے معروف شخصیت حمزہ علی عباسی پاکستان سے تشریف لا رہے ہیں۔ اس چیرٹی پروگرام کی مزید معلومات کے لئے وہ خبر کے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں ۔