غزل
شاعرہ۔۔۔سونیا علی
تیری محبت کے حصار میں رہتے ہیں جاناں
تیری وفا کے لالہ زار میں رہتے ہیں جاناں
ذراسی آہٹ یہ چونک جاتا ہے میرا دل
ہرپل تیرے ہی انتظار میں رہتے ہیں جاناں
کوئی پوچھے جو حال تو مسکرا کے کہتے ہیں
گلستان خیال یار میں رہتے ہیں جاناں
دل میں تیرا تصور بسا رہتا ہے سونیا
تیری ہی آرزوئے دیدار میں رہتے ہیں جاناں
سونیا علی۔