Daily Roshni News

ٹک ٹاک کی 2023 کی پہلی سہ ماہی کی ’’کمیونٹی گائیڈ لائنز‘‘ رپورٹ جاری

مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے ممتاز پلاٹ فارم ٹک ٹاک نے سال 2023 کی پہلی سہ ماہی جنوری تا مارچ کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی۔

 دنیا بھر میں مختصر دورانیے کی ویڈیو کے حوالے سے مقبول ترین پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے سال رواں کے ابتدائی تین ماہ پر مشتمل کمیونیٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جنوری تا مارچ 2023 کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 91,003,510 وڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک پراپ لوڈ کیں گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.6 فیصد ہیں۔ ان ویڈیوز میں سے53,494,911 خود کار نظام کے ذریعے حذف کیں گئیں جبکہ 6,209,835 ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔

پاکستان میں سنہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران، کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 11,707,020 ویڈیوز حذف کیں گئیں جب کہ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 12,628,267 ویڈیوز کو حذف کیا گیا تھا۔

کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے علاوہ ٹک ٹاک نے فعال طور پر اسپیم (spam) اکاؤنٹس اور متعلقہ کانٹینٹ کو بھی ہدف بنایا اور خودکار طریقے سے اسپیم اکاؤنٹس(spam accounts)کی تخلیق روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے گئے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تازہ سہ ماہی کے دوران پاکستان میں خلاف ورزی کرنے والی 83 فیصد ویڈیوز کو کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا اور ایک دن کے عرصے میں تقریباً 92.2 فیصد ایسی ویڈیوز کو مکمل طور پر حذف کر دیا گیا جب کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران فعال طریقے سے ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح98.8 فیصد رہی تھی۔

عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے نوجوان صارفین کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے 13 سال سے کم عمر افراد کے 16,947,484 اکاؤنٹس کوحذف کیا۔ اس کے علاوہ 51,298,135 جعلی اکاؤنٹس کو بھی حذف کیا گیا جس سے دھوکا دہی کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ٹک ٹاک کی کوششیں نمایاں ہوتی ہیں۔

ٹک ٹاک کے مطابق اس کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کو تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ، جامع اور مستند تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے اور ان پالیسیوں کا اطلاق ہر ایک اور ہر قسم کے مواد پر ہوتا ہے جو یہ واضح کرتا ہے کہ ٹک ٹاک اْن کے نفاذ میں مستقل مزاجی دکھاتے ہوئے مساوات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹک ٹاک کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کی نشاندہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی جائزے کا مجموعہ استعمال کرتا ہے تاکہ اس کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے۔

Loading