خضدار: فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 7 دہشتگرد مارے گئے جب کہ 10 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے آئی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز اور امریکی ساختہ خودکار ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب آئی ای ڈی کو بھی ناکارہ بنادیا ہے۔