Daily Roshni News

دعوت اسلامی ہالینڈ  کے زیر انتظام وانصرام علمی اور تربیتی نشست کا اہتمام فریدالاسلام مسجد ایمسٹر ڈیم میں کیا گیا ۔۔۔

دعوت اسلامی ہالینڈ  کے زیر انتظام وانصرام

 اپنی اصلاح اور اپنا محاسبہ کرنے کی اہمیت پر

علمی اور تربیتی نشست کا اہتمام فریدالاسلام

مسجد ایمسٹر ڈیم میں کیا گیا ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی )دعوت اسلامی کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مراکز فیضان مدینہ کے نام سے موجود ہیں ۔ ان مراکز میں اللہ تعالٰی کے احکامات اور نبی مکرمﷺ کی تعلیمات کو عام کیا جاتا ہے۔ اسی طرح دعوت اسلامی ہالینڈ بھی انہی تعلیمات کے زیور سے نوجوانوں کو آراستہ کرنے میں مصروف کار ہے ۔گزشتہ دنوں ہفتہ وار اجتماع فرید الاسلام مسجد ایمسٹرڈیم میں منعقد کیا گیا اس کا آغاز تلاوت قرآن سے حافظ طلحہ رضا عطاری نے کیا جبکہ نعت رسول مقبولﷺ شاز یب نے پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ حاجی سرفراز عطاری نے تقریب میں شریک مختلف ممالک سے تعلق رکھنے  والے مسلمان نوجوانوں کے علم میں اضافے اور خصوصی تر بیت کی غرض  سے اپنی اصلاح اور اپنا محاسبہ کرنے کی اہمیت پر ولندیزی (ڈچ) زبان  میں تفصیلی روشنی ڈالی ، بیان ڈچ زبان میں ہونے کے باعث متذکرہ عنوان کو سمجھ کرخوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

پروگرام کے اختتام  پر اجتماعی دعا کی گئی ۔

Loading