Daily Roshni News

خوش گوار ازدواجی زندگی کا حصول

خوش گوار ازدواجی زندگی کا حصول

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کامیاب ازدواجی زندگی میں اختلافات ھوتے ھیں۔ ھماری غیر حقیقی خرافات کی خیالی جنت میں یہ بھی شامل کروایا جاتا ھے کہ مثالی زندگی وہ ھے جس میں اختلاف کا وجود ھی نہ ھو۔ How is it possible؟۔۔۔۔ ایسا تو باووں اور گڈیوں کی شادی میں ھوسکتا ھے, جہاں ایک بولے نہ دوسرا, جہاں ایک سوچے نہ دوسرا

جب دو مختلف خاندانوں کے دو مختلف لوگ, مختلف کلچرز اور سوچ کے زاویوں کے ساتھ ملتے ھیں تو یہ کیسے ممکن ھے کہ ان کی آرا کبھی ٹکرائیں ھی نا؟۔۔۔ ھر شخص مختلف ذھن لے کے آیا ھے اور ھر ایک مختلف سوچ سکتا ھے۔ لہذا یہ بات زبردستی کی زندگی میں تو ممکن ھے کہ صرف ایک کہے اور دوسرا سنی جاۓ پر خوشی والی زندگی میں ھرگز نہیں۔۔۔ دراصل اختلافات ھی ایک عارضی خلا پیدا کرکے ھمارے دلوں میں موجود باھم محبت کی شدت کو محسوس کروانے کا پیمانہ بن رھے ھوتے ھیں۔۔۔ ھم ان اختلافات کو جھگڑے میں تبدیل ھونے سے بچانے کے لیے آزمودہ مجرب نسخہ شئیر کرتے ھیں

۔۔۔میں اور تحریم ایک نشست کیا کرتے۔ اس نشست کے لیے ترجیحاً گھر سے باھر کسی پُرسکون فطری نظاروں سے پُر جگہ کا انتخاب کیا جاتا, یہ نشست کسی ریسٹورنٹ کے خاموش کونے میں بھی ھوا کرتی تھی۔۔۔ ھم ذھن بنا کے بیٹھتے کہ:

*ایک دوسرے کی نقائص چننے کے لیے نہیں بیٹھ رھے

*ھم باہم مخلص ھیں اور ایک دوسرے کو امپروو کرنا چاھتے ھیں

*خاموشی اور مثبت ذھن لیے اگلے کی بات مکمل سنیں گے

*پھر اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو پوچھ لیں گے اور جو خود سمجھ میں آئی ھے اسے دھرا دیں گے تاکہ پارٹنر غلط فہمی پہ تصحیح کردے

*اگر اختلاف باقی رھا تو گھر کی انتظامی ضرورت کے لیے ایک فیصلے کو مان لیں گے

*اختلاف قائم رھنے کی صورت میں اسے انسانی شرف سمجھیں گے اور دوسرے کا احترام کریں گے

*الفاظ کا چناؤ خوب صورت اور مثبت ھوگا جن میں کاٹ شامل نہیں ھوگی

۔۔۔۔۔ یوں اس نشست کا آغاز ھوتا جس میں پہلے ایک قالب, تین باتیں دوسرے کو بتاتا پھر دوسرا پہلے کو۔ وہ تین جادوئی باتیں ھیں:

1۔ وہ کوں سی چیزیں ھیں جو آپ کی شخصیت میں مجھے بہت پسند ھیں

2۔ وہ کون سی چیزیں ھیں جنہیں پچھلی نشست میں توجہ دلائی تھی اور آپ نے انہیں بہتر یا بہترین کرلیا ھے

3۔ آپ کی پرسنیلٹی میں Areas of improvenent کیا جیں۔۔۔۔ دیکھیے یہاں بھی کمیاں نہیں کہا گیا تاکہ الفاظ کاٹیں نہیں

یقین مانیے احباب: جب ھم اس نشست سے فارغ بھی نہ ھوتے تھے کہ دلوں میں بہار کی ہوائیں چلنے لگتیں, ایک دوسرے پہ وارفتہ ھونے کو جی چاھتا, دل معمولی معمولی غلط فہمیوں سے کامل شفا پاجاتے, ھم ھاتھ تھامتے تو تاثیر کی لہریں اندر تک کو نقش کرجاتیں۔ دو قالب یک جان ھوجاتے۔۔۔۔۔ یہ نشست اپنی آسانی کے مطابق ہفتہ وار, پندرہ روزہ اور ماہانہ بھی ھوسکتی ھے۔ لیکن میں ہفتہ وار Suggest کروں گا۔۔۔۔ تو جنابِ من میری تحریم کے لیے دعائیں جاری رکھیے اور :

اب جس کے جی میں آۓ پاۓ وہ روشنی

ھم نے تو دل جلا کے سرِ عام رکھ دیا

نشرِ مکرر

(“جُگ جُگ جیون” میں شامل تحریریں ایک ایک کر کے پھر سے شایع کی جائیں گی۔۔۔ خوش گوار ازدواجی زندگی پر یہ موثر ترین کتاب آرڈر کرنے کے لیے کمنٹ یا اِن باکس کیجیےتاکہ واٹس ایپ دیا جا سکے)

✍ سͩــⷷیⷱــⷱـــ᩺ـد ثــͬمᷧــͫــͣــ᩺ــر احͩــⷷمͫــͪــⷣــد

سی ای او ۔ لائف لائن مینٹورنگ

(ٹریننگز، ازدواجی اور ذاتی کوچنگ، ریسرچ)

لاہور

30 ستمبر, 2025

🙏 تحریمؒ شاہ کی مغفرت اور اعلیٰ درجات کی دعائیں جاری رکھیے 🙏

💑خوش گوار ازدواجی زندگی کا حصول💑

Loading