ہالینڈ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کے
اعزاز میں سماجی شخصیت علی اعجاز کا عشائیہ
قریبی دوستوں کی شرکت ۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے موجودہ صدر طارق حسین بگٹی آج کل یورپین ممالک کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ دنوں بروز منگل سات اکتوبر 2025 ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت علی اعجاز نے طارق بگٹی کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پُر تکلف عشائیہ دیا ، جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔