Daily Roshni News

جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے زیر اہتمام شہدائے کربلا  کی یاد میں محافل کا انعقاد جاری ہے۔

جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کے زیر اہتمام

19تا 28 جولائی 2023روزانہ شام 19:30 بجے

شہدائے کربلا  کی یاد میں محافل کا انعقاد جاری ہے۔

ہر روز پروگرام کے اختتام پر لنگر حسینی پیش کیا جا تاہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) محرم الحرام 2023 کی دس روزہ محافل شہدائے کربلا کی یاد میں روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے شام 19:30بجے جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں منعقد کی جارہی ہیں۔ مسجد کے امام و خطیب علامہ حافظ محمد عمران قادری قرآن و حدیث اور تاریخی حقائق کی روشنی میں مرحلہ وار خطابات فرما رہے ہیں۔ مذکورہ مسجد کی انتظامیہ  کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے حضرات کو ان تقریبات میں شرکت کے لئے دعوت خاص دی جاتی ہے۔ہر روز محفل کے اختتام پر شرکاء کی خدمت میں لنگر حسینی پیش کیا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچے دیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading