Daily Roshni News

پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کی آبادکاری کا الزام مسترد کردیا

 تحریک انصاف کے ترجمان نے اپنی جماعت پر دہشتگردوں کی آباد کاری کا الزام مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی ترجمان  کی جانب سے جاری   بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام اور قبائلی رہنماؤں نے 2021 میں دہشتگردوں کی واپسی کا منصوبہ رَد کیا تھا، اس منصوبے پر  عمران خان کے دور حکومت میں عمل نہیں ہوا ۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق دہشتگردی کی ذمے داری پی ٹی آئی پر ڈالنا حقائق کے برعکس ہے۔

پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کی آبادکاری کا الزام مسترد کردیا
اسکرین گریب

یاد رہے کہ گزشتہ روز  ’ ایکس( ٹوئٹر ) ‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا تھا کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کے بسایا،  آج بھی پی ٹی آئی  دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے، سالوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جارہا ہے، افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا دہشت گردوں کے لیے کوئی نرم گوشہ اور رعایت قابل برداشت نہیں، دہشتگردوں کو پناہ دینے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا

Loading