Daily Roshni News

اگر مرشد کا وصال ہو جائے۔۔۔ تحریر۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمیؒ

اگر مرشد کا وصال ہو جائے

تحریر۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمیؒ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ اگر مرشد کا وصال ہو جائے۔۔۔ تحریر۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمیؒ )ایک جگہ بیعت ہونے کے بعد مرشد کی اجازت کے بغیر مرید کسی دوسری جگہ بیعت نہیں ہوسکتامرشد کے وصال کے بعد بھی بیعت ختم نہیں کی جاسکتی۔البتہ کسی صاحبِ روحانیت کی شاگردی اختیار کی جاسکتی ہےوصال کے بعد بیعت کو اس لئے ختم نہیں کیا جاسکتا کہ …. وصال کے بعد بھی روحانی فیض جاری رہتا ہےروحانی علم دراصل ورثہ ہوتا ہے۔ جس طرح صُلبی باپ اولا د کی بہترین تربیت کرنا اپنا مقصدِ زندگی سمجھتا ہے اسی طرح مرشد بھی شب و روز روحانی اولاد کی تربیت میں مشغول رہتا ہے ۔ بڑی اذیتیں تکلیفیں اور پریشانیاں برداشت کرکے اپنے شاگرد کے اندر روحانی طرزِ فکر منتقل کرتا رہتا ہے۔شاگرد کی کوتاہیوں پر صبر کرتا ہے ۔ اس کی غلطیوں کو معاف کرتا ہے۔

مرشد اپنے شاگرد کیلئے مکمل ایثار ہوتا ہے۔

——————————————-

اقتباس از کتاب: احسان و تصوّف

تحریر: حضرت خواجہ شمس الدین عظیمیؒ باب: بیعت کا قانون

صفحہ: 64 – 63

Loading