Daily Roshni News

پی ٹی وی کی معروف اداکارہ طاہرہ نقوی پی ٹی وی کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا

پی ٹی وی کی معروف اداکارہ طاہرہ نقوی

انھیں پی ٹی وی کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا

طاہرہ نقوی  لاہور میں سپردخاک ہیں، اللہ درجات بلند فرمائے۔

آمین ثمہ آمین

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )طاہرہ نقوی مرحومہ پی ٹی وی کے دورکی وہ فنکارہ ہیں جنہوں نے مختصر عرصے میں فن کے وہ انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جو ٹی وی کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے
طاہرہ 1956 کو ڈسکہ میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے اپنا کیرئیر پی ٹی وی سے شروع کیا، اور ساتھ ہی ریڈیو اور فلم میں بھی کام کیا، لیکن ان کی وجہ شہرت ٹی وی ڈرامے “وارث “اور” دہلیز “رہے
انہیں پی ٹی وی کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی ملا،
80کے دور کی بہترین اداکاراؤں عظمیٰ گیلانی ، روحی بانو اور خالدہ ریاست کے ساتھ طاہرہ نقوی کا نام بھی شمارکیا جاتا ہے
ایک ڈرامے میں ان کا ڈائلاگ تھا
“چھوٹی سی گڑیا چھوٹی رہ گئ ، مما کی گود میں سوتی رہ گئ 😢”
کوئ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ مکالمہ ان کی اپنی زندگی کے اختتام کی پیشنگوئی کررہا ہے
1982 کو صرف 26 سال کی عمر میں طاہرہ کینسر کا شکار ہوئیں اور ملٹری اسپتال میں آ خری سانسیں لے کر چھوٹی سی گڑیا واقعی سوتی رہ گئ 😢
مجھے یاد ہے ان کی وفات پہ ایک رسالے میں وفات اور جنازے کے مناظر کی تصاویر تھیں، تو ان تصاویر میں صوفے کی پشت سے ٹیک لگائے ایک 5 سالہ بچی گہری نیند سورہی تھی، یہ ان کی اکلوتی بیٹی اسمہ تھی جس نے آ س پاس کے رقت آ میز ماحول سے گھبرا کر کچھ نہ سمجھتے ہوئے صوفے میں پناہ لی اور نیند کی وادی میں اتر گئ۔۔۔
آ ج وہ بچی ایک خاتون خانہ ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں
طاہرہ لاہور میں سپرد خاک ہیں
اللہ۔پاک ان کے درجات بلند فرمائے

Loading