Daily Roshni News

دی ہیگ کے معروف تاجر چوہدری الیاس ڈیلی روشنی کے مدیر اعلیٰ  محمد جاوید عظیمی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں۔۔۔

دی ہیگ کے معروف تاجر چوہدری الیاس

پاکستانی کمیونٹی سینٹر میں تقریب کے اختتام پر اخبار

ڈیلی روشنی کے مدیر اعلیٰ  محمد جاوید عظیمی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔ ۔۔نمائندہ خصوصی) ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عرصہ دراز سے رہائش پزیر معروف اور متحرک تاجر چوہدری محمد الیاس انتہائی ملنسار، بااخلاق، ہمدرد اور بے ضرر انسان دوست ہیں۔ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں  روزانہ کی بنیاد پر عشرہ محرم الحرام کی تقریبات جاری ہیں۔ جمعتہ المبارک 21جولائی 2023 ہونے والی خصوصی تقریب شہدائے کربلا  کی یاد میں  تقریب کے اختتام پر چوہدری الیاس نے آن لائن  اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  کے مدیر اعلیٰ محمد جاویدعظیمی سے خصوصی ملاقات کی اس دوران لی گئی تصویر میں دونوں شخصیات خوشگوار موڈ میں نظر آرہے  ہیں۔ مذکورہ ملاقات میں دونوں حضرات نے مثبت  تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایک دوسرے  کے لئے نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading