*یونان میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی*
یونان 🙁 انصر اقبال بسراء سے )یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں “فرینڈز آف کشمیر یونان” کے زیراہتمام *27 اکتوب یومِ سیاہ کشمیر* کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی، ادبی، صحافتی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستانی سفارتخانے کی نمائندگی کرتے ہوئے *ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے بلال اسلم* اور *ویلفیئر اتاشی نازش امجد* نے خصوصی شرکت کی۔
بلال اسلم نے اپنے خطاب میں کشمیریوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:
*”یونان میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری بھائی، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہمیں دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیری عوام کی آواز بننا ہوگا۔”*
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، بعد ازاں مقررین نے 27 اکتوبر 1947 کو بھارت کے غاصبانہ قبضے کو تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج آج بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں، اور عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔
تقریب کے اختتام پر *چوہدری موسیٰ خان*، صدر فرینڈز آف کشمیر یونان، نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ: *”جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا، ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔”*
شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی اپیل کی گئی۔
![]()














