Daily Roshni News

پہلی بار خلاء میں NVIDIA کا GPU جائے گا

پہلی بار خلاء میں NVIDIA کا GPU جائے گا

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پہلی بار NVIDIA کا پاور فل H100 GPU خلاء میں جائے گا۔ بالکل، ایسا جلد ہونے والا ہے اور یہ خلاء میں سوپر کمپیوٹرز، اور بڑے بڑے ڈیٹا سینٹر بنانے کی طرف ایک اور قدم ہوگا۔ امریکی کمپنی Starcloud کی طرف سے پہلا سیٹلائیٹ خلاء میں جائے گا جو NVIDIA کے گرافیکل پروسیسنگ یونٹ سے لیس ہوگا۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اس سیٹلائیٹ پت گوگل کا LLM بھی ہوگا Gemma کے نام سے یہ لینگوئج ماڈل خلاء سے حاصل کردہ ڈیٹا کو وہیں پر پروسیس کرے گا۔ یہ ایک ٹیسٹ فلائٹ ہوگی جس میں خلاء کے اندر اس جی پی یو کی کارکردگی کو آزمایا جائے گا تاکہ مستقبل میں بڑے بڑے ڈیٹا سنٹر خلاء میں ہی بنائے جائیں۔

یہ Starcloud کمپنی خلاء میں 4 کلومیٹر لمبائی اور چوڑائی کا ایک ڈیٹا سنٹر بنانے والی ہے جس میں 5000 میگا واٹ پاور بنانے کی صلاحیت ہوگی۔ اس کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اب جتنے بھی بڑے ڈیٹا سنٹر بنیں گے وہ خلاء میں ہی بنیں گے۔

چونکہ ڈیٹا سنٹرز کو بہت زیادہ پاور اور کولنگ چاہیے ہوتی ہے، اس لیے دونوں چیزیں خلاء میں آسانی سے مل سکیں گی۔ اور سب سے بڑھ کر ڈیٹا سنٹرز سے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کو کم کیا جا سکے گا۔ زمین کے قریبی مدار میں سیٹلائیٹس کی بڑھتی تعداد اور ہزاروں ٹیرا بائیٹس ڈیٹا کو زمین پر لا کر پروسیس کرنا مشکل کام ہے جس کا بہترین حل خلاء میں ہی سوپر کمپیوٹرز اور ڈیٹا سنٹرز کا قیام ہے۔

یہ H100 جی پی یو اس سے پہلے خلاء میں کام کرنے والے کسی بھی پروسیسنگ یونٹ سے 100 گنا زیادہ طاقتور ہے اور خلاء میں انسانی انفراسٹرکچر کی طرف ایک اور بڑا قدم ہوگا۔

اتنے بڑے ڈیٹا سنٹر کو خلاء میں پہنچانے کے لیے سٹارشپ سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہے۔ اگلے ماہ اسپیس ایکس کے فالکن 9 پر سٹارکلاؤڈ کے سیٹلائیٹ کو لانچ کیا جائے گا۔

(تحریر: ثاقب علی)

#astrosaqi

#astronomy

#technology

#science

#google

#nvidia

#space

#starcloud

#SpaceX

Loading