Daily Roshni News

دیکھنے کے لیے آنکھیں نہیں، روشنی کی ضرورت ہے۔!

دیکھنے کے لیے آنکھیں نہیں، روشنی کی ضرورت ہے۔!

انتخاب ۔ چوہدری اکرام الحق

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ انتخاب ۔ چوہدری اکرام الحق)انسان ہمیشہ یہی سمجھتا آیا ہے کہ دیکھنے کے لیے آنکھیں کافی ہیں۔ آنکھیں ہوں، صحت مند ہوں، کھلی ہوں تو سب کچھ دکھائی دینے لگتا ہے۔ مگر کیا کبھی سوچا ہے کہ اگر کوئی بند کمرے میں بیٹھا ہو، آنکھیں بھی سلامت ہوں، کھلی بھی ہوں، تو کیا وہ دیکھ سکتا ہے؟ نہیں۔ کیونکہ دیکھنے کے لیے آنکھوں سے زیادہ ضروری چیز روشنی ہے۔ روشنی نہ ہو تو آنکھیں تو ہوتی ہے لیکن کچھ نظر نہیں آتا۔

دنیا بھی ایک کمرہ ہے، کبھی روشن کبھی مدھم

ہم اکثر سمجھ بیٹھتے ہیں کہ عقل و محنت کے چراغ ہی کافی ہیں، مگر جب دل کا دیا بجھا ہو تو ساری تدبیریں دھند میں کھو جاتی ہیں۔ اصل روشنی وہ ہے جو دل میں ایمان سے جلتی ہے، وہ جو انسان کے باطن کو صاف کرتی ہے، اور نظر کو بصیرت میں بدل دیتی ہے۔

اللہ تعالیٰ خود فرماتے ہیں کہ وہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ جب بندہ اپنے ارادوں اور خواہشوں کو اسی نور کے سپرد کرتا ہے، تو اس کے راستے کھلنے لگتے ہیں۔ اس وقت علم میں نرمی آتی ہے، عمل میں برکت پیدا ہوتی ہے، اور کوشش عبادت بن جاتی ہے۔ یہی وہ روشنی ہے جس سے دیکھنا سیکھا جا سکتا ہے، اور یہی دیکھنا اصل بصیرت ہے۔

کبھی کبھی دن میں تھوڑی دیر آنکھیں بند کر کے بیٹھ جایا کریں۔ دنیا سے نہیں، اپنے رب سے قریب ہونے کے لیے۔ دل کو سکون دینے کے لیے، اس نور کو محسوس کرنے کے لیے جو ہر دل میں اُتر سکتا ہے اگر نیت صاف ہو۔ جب انسان اپنے رب کی طرف رجوع کرتا ہے تو اللہ خود اس کے دل کو منور کر دیتا ہے۔ پھر زندگی کے مسئلے آسان لگنے لگتے ہیں، اور دل میں اطمینان اتر جاتا ہے۔

اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے

جاوید اختر آرائیں

٢٧ اکتوبر ٢٠٢٥

#جاوید_اختر_آرائیں

Loading