Daily Roshni News

ہالینڈ بھر میں عام انتخابات کے سلسلے میں بغیر کسی وقفے کےپولنگ جاری ۔۔

آج بروز بد ھ 29 اکتوبر 2025 ، ہالینڈ بھر میں

عام انتخابات کے سلسلے میں  بغیر کسی وقفے کے

 رات 9 بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی )آج بروز بده 29 اکتوبر 2025 ، ہالینڈ بھر میں قومی اسمبلی کے لئے مقامی سیاسی جماعتوں کے مابین عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ صبح ساڑھے سات بجے سے جاری ہے جو رات نو بجے تک جاری رہے گا۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عام انتخابات کا انعقاد بغیر کسی ہنگا مے  کےسکون کے ساتھ مقامی شہری ووٹ کاسٹ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے پولنگ  بوتھ کو ان کے گھروں کے قریب سے قریب تر بنایا گیا ہے، جبکہ مزید سہولت کی خاطر ریلوے اسٹیشن پر بھی پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، تاکہ جو شہری سفر کر رہے ہیں وہ بھی کسی رکاوٹ اور پریشانی کے بغیراپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں ۔  کام پر موجود ملازمین کے لئے ان کے اداروں  میں پولنگ بو تھ بنا  دیئے گئے ہیں ور ان سہولتوں کے باعث ووٹ کاسٹ کرنے کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے. ہر شہری بغیر کسی دباؤ کے اپنی مرضی سے آسانی کے ساتھ اپنی پسند کی سیاسی جماعت کو ووٹ کر کے حقیقی خوشی کا اظہار کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔

Loading