Daily Roshni News

پہلا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں، اقبال اسٹیڈيم میں آج پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جہاں ساؤتھ افریقا پہلے بیٹنگ کرے گا۔

شاہین آفریدی پہلی بار ون ڈے کرکٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے، انہوں نے ٹیم کی قیادت کرنے کو اعزاز قرار دیا، شاہین آفریدی نے کہاکہ بابر اعظم کا فارم میں آنا پاکستان کے لیے بہت ضروری تھا۔

سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔

Loading