Daily Roshni News

امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا

میامی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 کے بجائے 8 طیارے گرنے کا دعویٰ کردیا۔

میامی میں بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میں نے سنا کچھ اخبارات میں آیا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے، ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے، ایک کونقصان پہنچا،کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا، زیادہ ترجھوٹی خبریں دیتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ مگر حقیقت میں پاک بھارت جنگ کےدوران 8 طیارے گرائےگئے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایٹمی مما لک کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر متعدد پلیٹ فارمز پر پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے جانے کا ذکر کرچکے ہیں۔

Loading