Daily Roshni News

27 ویں ترمیم کی منظوری کا معاملہ، سینیٹ کا اجلاس جاری

اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔ 

پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے جس میں سینیٹرز اظہار خیال کررہے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  بھی  پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا سینیٹ میں نمبر پورے ہیں؟اس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ انشاء اللہ ہیں۔

اسحاق ڈار سے سوال کیا گیا کہ کیا سینیٹر جان بلیدی صاحب مان گئے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا جب ووٹنگ ہوگی تو پتا چل جائے گا۔

خیال رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد آج سینیٹ میں اس کی منظوری کا امکان ہے۔

Loading