
روزمرہ صحت مند معمول
لہسن کا استعمال
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )روزانہ ایک دیسی لہسن چبا کر پانی کے ساتھ کھائیں۔ یہ معدہ، دل اور خون کی گردش کے لیے مفید ہے۔
ناشتہ لازمی کریں
صبح کے ناشتہ میں ایک ابلا ہوا انڈہ ضرور شامل کریں۔
ساتھ میں ایک سیب کھانا بھی بہترین ہے۔
روٹی کا انتخاب
گھی یا تیل لگی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں۔
پانی کا استعمال بڑھائیں
دن میں کم از کم 12 گلاس پانی ضرور پئیں۔
تخم ملنگا یا اسپغول
ایک دن چھوڑ کر ایک چمچ پانی میں بھگو کر استعمال کریں۔ یہ نظامِ ہضم کو بہتر رکھتا ہے۔
قدرتی قہوہ
ادرک، سونف، دارچینی، پودینہ اور چھوٹی الائچی تھوڑی مقدار میں لے کر قہوہ بنائیں۔
ایک کپ صبح یا شام پیئیں۔
چاہیں تو آدھا لیموں نچوڑ لیں۔
اسے بھی ایک دن چھوڑ کر ایک دن استعمال کریں۔
کجھور کا استعمال
روزانہ پانچ سے سات کجھوریں کھائیں۔ یہ توانائی اور قوت کا خزانہ ہیں۔
بادام
رات کو بھگوئے ہوئے 12 بادام صبح چھلکا اتار کر کھائیں۔
بازاری جوس سے پرہیز
بوتل اور ڈبے والے جوس نقصان دہ ہیں۔
ان کی جگہ گھر میں تازہ پھلوں کا جوس بنائیں اور پئیں۔
تیل کی مالش
سونے سے پہلے ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگائیں۔
ناف میں بھی 3 قطرے تیل ڈالیں۔
یہ مجموعی صحت میں بہت فائدہ دیتا ہے۔
روحانی سکون
قرآن پاک کی تلاوت، پانچ وقت نماز اور اللہ کا ذکر دل کو اطمینان اور ذہن کو سکون دیتا ہے۔
![]()
