Daily Roshni News

حکومت سے درخواست ہے کہ حج  کو بائے روڈ  دوبارہ رائج کیا جائے۔۔انتخاب۔۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی

حکومت سے درخواست ہے کہ حج  کو بائے روڈ  دوبارہ رائج کیا جائے۔۔

انتخاب۔۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی

کوآرڈینیٹر مراقبہ ہال ویانا آسٹریا

‏ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی )حکومت سے درخواست ہے کے بائے روڈ حج کو دوبارہ رائج کیا جائے۔ اگر اپنی گاڑی پر کوئٹہ پاکستان سے حج یا عمرے کا سفر کریں تو اس سفر کے لئے کتنا وقت اور خرچ درکار ہوگا…؟ آئیے دیکھتے ہیں 

گوگل کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے مکہ مکرمہ تک ایک طرف کا کُل فاصلہ 4036 کلومیٹر ہے، اس اعتبار سے دو طرفہ فاصلہ لگ بھگ 8072 کلومیٹر ہوا،

اچھی اور آرام دہ کار عام طور پر کم از کم بھی پندرہ کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے. اگر پندرہ کلومیٹر فی لٹر کی ایوریج کا حساب لگایا جائے تو سفر میں کُل 538 لیٹر پیٹرول درکار ہوگا۔ پیٹرول اس وقت پاکستان میں 260 روپے لیٹر چل رہا ہے، اس حساب سے 538 لیٹر پیٹرول میں 140000 روپے کا، یہ ریٹ پاکستان کے حساب سے لگایا گیا ہے جبکہ ایران اور عرب ممالک میں جاکر پیٹرول اور سستا ہوجاتا ہے، اس حساب سے پیٹرول کا خرچ یقیناً اور کم آئے گا۔ ایک کار میں چار افراد ہوں تو فی فرد 35000 لگےگا۔

باقی رہی بات وقت کی، تو گوگل ہی کے  مطابق اس سفر میں ایک طرف کے لیے تقریباً 50 گھنٹے کا وقت درکار ہے، یعنی اگر مسافر روز صرف 12 گھنٹے بھی سفر کریں، باقی وقت آرام کریں تو بھی چار دن میں آرام و سکون سے  ان شاء اللہ مکہ مکرمہ پہنچ سکتے ہیں.

     Mohammad Aftab Saifee Azeemi

Loading