Daily Roshni News

نامور شاعر اور ادیب شفیق مراد کے اعزاز میں چوہدری اصغر نے ہائی ٹی کا اہتمام کیا۔

ہالینڈ، نامور شاعر اور ادیب شفیق مراد کے اعزاز میں

 دی ہیگ کی جانی پہچانی شخصیت چوہدری اصغر نے ہائی ٹی کا

اہتمام کیا، روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی، میاں عاصم (ایم ڈی )

 میاں عمران اور چوہدری اکرام الحق بھی شریک ہوئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) برم ادب نیدر لینڈ ز کے زیر اہتمام یوم اقبال کی تقریب 9 نومبر 2025 کو منعقد کی گئی  اس پر وقار تقریب میں نامور شاعر، محقق ، مصنف اور، شریف اکیڈمی کے روح رواں شفیق مراد بطور اعزازی مہمان شریک ہوئے۔

متذکرہ تقریب کے انعقاد کے دوسرے دن بروز 10 نومبر فرینڈز آف روشنی فورم کے مخلص ممبر اور کاروباری شخصیت  چوہدری اصغر نے معزز مہمان کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ دی ہیگ میں پر تکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیا۔ اس ہائی ٹی میں انھوں نے اپنے قریبی اور  محبوب ترین دوستوں کو بھی مدعو کیا۔ معزز مہمان شفیق مراد کے ہمراہ جاوید عظیمی، میاں عاصم ، میاں عمران اور چوہدری اکرام  الحق جب چوہدری اصغر کی رہائش گاہ پر  پہنچے تو انھوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے پر تپاک استقبال کیا اور استقبالیہ کلمات ادا کئے۔ ہائی ٹی کے دوران مہمانان گرامی لذت کام و دہن کے سلسلے میں انواع و اقسام کی لذیز خورد و نوش سے استعفادہ کرتے رہے جبکہ گفتگو کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

معزز مہمان نے یوم اقبال کی تقریب کو سراہا اور بزم ادب نیدر لینڈ زکی علمی، ادبی اور فکری کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بزم ادب نیدر لینڈز کے تمام ساتھیوں اور بلخصوص سرپرست اعلیٰ جاوید عظیمی نے معزز مہمان کی شرکت کے لئے  صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔چوہدری اصغر نے اختتامی  کلمات میں تمام مہمانان گرامی خاص طور پر جرمنی کے شہر فرینفکرٹ سے تشریف لائے ہوئے شفیق مراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات میں ادا کئے۔

Loading