Daily Roshni News

ملک کا انتظامی ڈھانچہ تباہ حال ہے، حکومت کی قانون سازی ختم کریں گے: اسد قیصر

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا انتظامی ڈھانچا بدترین حالت میں ہے ۔

صوابی میں جلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ  ہم حکومت کی طرف سے کی گئی قانون سازی ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے لیے انصاف چاہتے ہیں، مطالبہ کیا کہ ججز  قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہوں ، پی ٹی آئی آپ کے ساتھ ہے۔

اسد قیصر کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے دور  میں افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت تھی،  جو کہ  اب مکمل بند ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں بلکہ امن اور  روزگار چاہتے ہیں۔

Loading