Daily Roshni News

ابن انشا کے نام ایک خط سے اقتباس

ابن انشا کے نام ایک خط سے اقتباس

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اس لیے کیوں نہ ایمانداری”سے کہا جائے کہ بھائی ہم نے محبت کی ہے اور اس طرح کی ہے یا اگر ہم آفاقی مسئلے پر سوچتے ہیں تو اس طرح سوچتے ہیں اس سے بعض لوگوں کو خطرہ محسوس ہوتا ہے کہ ’’ادب عالیہ‘‘ کے لیے جو اپنے انفرادی، خول سے نکل کر بات کہنے کی ضرورت ہے، اس کا کیا ہوگا۔ تو بات یہ ہے کہ HYPOCRISY سے تو ادب عالیہ تخلیق ہوتا نہیں۔ اپنے دل کی بات کو اپنے ڈھنگ میں کہو، دل میں، بات میں اور ڈھنگ میں تہہ آور پہلو ہوا تو خود ہی ادب عالیہ بن جائے گاورنہ کیا فرق پڑتا ہے۔ یار ہماری نظموں کا یہ عالم ہے، جذبے کا یہ خلوص ہے کہ دوچار مقامات پر تم نہ صرف مخاطب کی شکل پہچان سکتے ہو بلکہ اس کا پوسٹل ایڈریس تک معلوم کرسکتےہو ”

مصطفی زیدی

ابن انشا کے نام ایک خط سے اقتباس

Loading